صبا فیصل کی افطاری روٹین سوشل میڈیا پر زیر بحث موضوع بن گئی

صبا فیصل کی افطاری روٹین سوشل میڈیا پر زیر بحث موضوع بن گئی

پھل شام تک تو کالے ہوجاتے ہوں گے، صارفین کے طنزیہ انداز میں تبصرے

شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل کی رمضان میں فروٹ چاٹ بنانے کی روٹین سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔

رمضان المبارک سے متعلق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے بتایا کہ وہ افطار کے لیے فروٹ چاٹ دوپہر تقریباً 12 بجے ہی تیار کر لیتی ہیں اور اسی وقت اس میں چاٹ مصالحہ بھی شامل کر دیتی ہیں، حالانکہ افطار شام کے وقت ہوتا ہے۔

انہوں کہا کہ یہ میرا کا ذاتی اور آزمودہ طریقہ ہے جس پر میں برسوں سے عمل کرتی آ رہی ہوں۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف ردعمل دیا۔ بعض افراد نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی جلدی تیار کی گئی فروٹ چاٹ شام تک خراب یا سیاہ ہو سکتی ہے۔

 ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ “پھر تو پھل شام تک کالے ہوجاتے ہوں گے” جبکہ کچھ نے اسے پرانا یا غیر مؤثر طریقہ قرار دیا۔

دوسری جانب کئی صارفین نے صبا فیصل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر کا اپنا طریقہ اور روٹین ہوتی ہے اور اگر کوئی برسوں سے کسی معمول پر عمل کر رہا ہے تو اسے غیرضروری تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

Related posts

عراقی نائب وزیر تیل نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے، 40 جائیدادیں، کروڑوں ڈالر اور بھاری ہتھیار برآمد، ویڈیو دیکھیں

وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاری آخری مرحلے میں، 10 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی موجاں، پی ایچ ایف نے کروڑوں روپے کے انعامات اور الاؤنسز ادا کر دیے