سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان 21 فروری کو نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا

سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان 21 فروری کو نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا

سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہر ٹیم کو کم از کم دو میچز لازمی جیتنا ہونگے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے 36 میچز کھیلے جاچکے ہیں، جبکہ آج مزید تین میچز شیڈول ہیں، گروپ مرحلے کا آخری میچ کل آسٹریلیا اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد سپر ایٹ مرحلے کے میچز کا آغاز ہوجائے گا۔

شیڈول کے مطابق سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، اس مرحلے میں پاکستان مزید دو میچز انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکراؤ کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو نئی سنچریاں، اب تک کا ریکارڈ کیا کہتا ہے؟

سپر ایٹ مرحلے میں مجموعی طور پر 12 میچز کھیلے جائیں گے، ہر ٹیم تین، تین میچز کھیلے گی، سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہر ٹیم کو کم از کم دو میچز لازمی جیتنا ہونگے، اسی طرح سپر ایٹ مرحلے میں دو میچز ہارنے والی ٹیم کا ورلڈ کپ کا سفر تمام ہوجائے گا۔

شیڈول کے مطابق سپر ایٹ مرحلے پہلا میچ 21 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ، دوسرا میچ 22 فروری کو سری لنکا اور انگلینڈ، تیسرا میچ بھارت اور جنوبی افریقا، چوتھا میچ 23 فروری کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اسی طرح پانچواں میچ 24 فروری کو پاکستان اور انگلینڈ، چھٹا میچ 25 فروری کو سری لنکا اور نیوزی لینڈ، ساتواں میچ 26 فروری کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا، آٹھواں میچ بھارت اور زمبابوے، نواں میچ 27 فروری کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ، دسواں میچ 28 فروری کو سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سپر ایٹ مرحلے کا گیارہواں میچ یکم مارچ کو زمبابوے اور جنوبی افریقا جبکہ بارہواں اور آخری میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد سیمی فائنل کے مرحلے کا آغاز ہوجائے گا۔

Related posts

حمدان بن محمد نے ‘ایج آف لائف’ اقدام کو AED 100 ملین کا تحفہ دیا – UAE

UAE فوڈ بینک رمضان کے دوران 8 ملین کھانے تقسیم کرے گا – UAE

جنوبی کوریا کے سابق صدر کو مارشل لگانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی