ابھیشیک شرما نے صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
آخری گروپ میچ میں ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں بولڈ ہوگئے۔
احمد آباد: بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ میں ابھیشیک شرما صرف پہلے اوور میں بولڈ ہوگئے اور یوں مسلسل تیسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
اس سے پہلے ابھیشیک شرما امریکا اور پاکستان کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ سابق بھارتی اوپنر اشیش نہرا کے برابر کرلیا ہے۔
شائقین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ابھیشیک شرما کی بیٹنگ دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے وہ ’’رن بنانے کے بجائے صفر جمع کر رہے ہوں‘‘۔
کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابھیشیک شرما کی یہ فارم مخالف بولرز کے لیے خوشی کی بات ہے مگر بھارتی فینز کے لیے پریشانی کا سبب بنتی جارہی ہے۔
ابھیشیک شرما کی یہ مسلسل ناکامی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ان لمحوں میں شامل ہوگئی ہے جنہیں شائقین طویل عرصے تک یاد رکھیں گے اور یہ یقینی طور پر ایک طنزیہ اور دلچسپ ریکارڈ کے طور پر تاریخ میں درج ہوگا۔
