مس یونیورس فاطمہ بوش پریڈ کے دوران اچانک گر پڑیں

مس یونیورس فاطمہ بوش پریڈ کے دوران اچانک گر پڑیں

واقعے کے بعد فاطمہ بوش نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ میری طبیعت اب بہتر ہے

ایکوڈور کے شہر امباٹو میں جاری فروٹ اینڈ فلاور فیسٹیول کے دوران مس یونیورس کی ٹائٹل ہولڈر فاطمہ بوش پریڈ کے دوران اچانک گر پڑیں، جس کے باعث موقع پر موجود افراد میں تشویش پھیل گئی۔

انتظامیہ کے مطابق فاطمہ بوش کو فیسٹیول کی مسلسل سرگرمیوں اور تھکا دینے والے شیڈول کے باعث کمزوری محسوس ہوئی، جس کے بعد وہ پریڈ فلوٹ پر موجودگی کے دوران گر گئیں۔

واقعے کے بعد فاطمہ بوش نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور صحت یاب ہورہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول میں عوامی تقریبات میں شرکت کافی مشکل اور جسمانی طور پر تھکا دینے والی ہوتی ہے، تاہم میں اپنی طے شدہ سرگرمیوں میں شرکت جاری رکھوں گی۔

Related posts

اسٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیے

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے عرب اور اسلامی ممالک کو رمضان کی مبارکباد دی ہے – UAE

رمضان کے آغاز کے معاملے پر امریکی مسلمان کمیونٹی پھر تقسیم ہوگئی