رمضان کے آغاز کے معاملے پر امریکی مسلمان کمیونٹی پھر تقسیم ہوگئی

رمضان کے آغاز کے معاملے پر امریکی مسلمان کمیونٹی پھر تقسیم ہوگئی

پاکستانی امریکی کمیونٹی کی ایک بڑی  اکثریت آج سے ماہ مقدس کا آغاز کررہی ہے

رواں برس بھی رمضان کے آغاز کے معاملے پر امریکی مسلمان کمیونٹی پھر تقسیم، امریکی پاکستانی اور دیگر مسلمان کمیونٹی الگ الگ تاریخوں پر رمضان کا آغاز کریں گے۔

اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کے صدر عمران غازی نے ہیوسٹن رویت ہلال کمیٹی کی مشاورت کے بعد  آج 18 فروری سے  رمضان کا آغازکردیا ہے، جبکہ گزشتہ شب پہلی تراویح  پڑھائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج؛ رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات

پاکستانی امریکی کمیونٹی کی ایک بڑی  اکثریت آج سے ماہ مقدس کا آغاز کررہی ہے جبکہ جماعت اہلسنت امریکا کی روہیت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اطراف کے ممالک میں چاند نظر  آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی اس لیے اہلسنت جماعت کی جانب سے پہلا روزہ کل بروز جمعرات 19 فروری کو ہوگا، اور پہلی تراویح آج ادا کی جائے گی۔

اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کے زیر انتظام چلنے والے اسلامی مراکز  بشمول مریم مسجد ، مسجد صابرین اور حمزہ مسجد سمیت دیگر  مساجد میں منگل  کی شب پہلی تراویح نمازکا اہتمام کیا گیا  ہے۔

Related posts

اسٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیے

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے عرب اور اسلامی ممالک کو رمضان کی مبارکباد دی ہے – UAE

مس یونیورس فاطمہ بوش پریڈ کے دوران اچانک گر پڑیں