آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر، زمبابوے سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئی

آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر، زمبابوے سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئی

زمبابوے نے گروپ اسٹیج پر 2 میچ جیتے جب کہ ان کا ایک منسوخ ہوگیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ بی سے زمابوے نے سپر 8 مرحلے کے لیے کولیفائی کرلیا ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ بی کا میچ زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

جس کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے جب کہ زمبابوے نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 3 میں سے صرف ایک میچ جیت سکی جب کہ زمبابوے نے 2 میچ جیتے اور ان کا ایک منسوخ ہوگیا جس کے بعد زمبابوے نے 5 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کیا ہے۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا