بنگلادیش، حکومت سازی کا عمل تیز، بی این پی نے کابینہ کیلئے 25 نام تجویز کر دیے
ان نامزدگیوں کے بعد بنگلادیش میں نئی حکومت کی تشکیل کا مرحلہ مزید تیز ہونے کا امکان
بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی ( بی این پی) نے حکومت سازی کے سلسلے میں 25 افراد کو کابینہ کیلئے نامزد کر دیا ہے، جبکہ قیادت پارٹی سربراہ طارق رحمان کریں گے۔
نامزد افراد میں مرزا فخرالاسلام عالمگیر، امیر خسرو محمود چوہدری، صلاح الدین احمد، اقبال حسن محمود، میجر ریٹائرڈ حفیظ الدین احمد، ابو جعفر محمد زاہد حسین، ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، عبدالاول منٹو، قاضی شاہ مفظل حسین کیکوباد، میزان الرحمان منو، نتائی رائے چوہدری اور خاندکر عبدالمقتدر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بنگلا دیش، جماعت اسلامی نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرلیا، مضبوط اپوزیشن بنانے کا اعلان
دیگر نامزد شخصیات میں عارف الحق چوہدری، ظاہر الدین سواپن، محمد امین الرشید، افروزہ خانم ریتا، شاہد الدین چوہدری اینی، اسدالحبیب دلو، محمد اسدالزمان، ذکریا طاہر، دیپن دیوان، اے این ایم احسان الحق میلون، سردار محمد سخاوت حسین، فقیر محبوب انعام اور شیخ ربیع العالم شامل ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ان نامزدگیوں کے بعد بنگلادیش میں نئی حکومت کی تشکیل کا مرحلہ مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔
