بنگلادیش، نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کی حلف برداری، طارق رحمان آج وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

بنگلادیش، نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کی حلف برداری، طارق رحمان آج وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب دارالحکومت ڈھاکہ میں پارلیمنٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا

بنگلادیش میں حالیہ عام انتخابات کے بعد نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، جبکہ نئے وزیراعظم کے طور پر حکومت سازی کا عمل بھی تیز ہو گیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب دارالحکومت ڈھاکہ میں پارلیمنٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔ ارکان سے حلف اے ایم ایم ناصرالدین نے لیا۔

مزید پڑھیں: بی این پی کی لینڈ سلائیڈ وکٹری، کیا بنگلا دیش کے مسائل حل ہونگے؟

الیکشن کمیشن کے مطابق بنگلادیش نیشنلِسٹ پارٹی کے اتحاد نے 212 نشستیں حاصل کر کے واضح کامیابی حاصل کی، جبکہ جماعتِ اسلامی کے زیر قیادت اتحاد 77 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

پارٹی سربراہ طارق رحمان آج شام وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے والے ہیں۔ ساٹھ سالہ رہنما ملک کے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور تقریباً 17 کروڑ آبادی والے ملک کی قیادت سنبھالیں گے۔

Related posts

قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی کا درجہ حرارت پورے متحدہ عرب امارات میں اوسط سے بڑھ جائے گا۔

دبئی کا اپ گریڈڈ Nol سسٹم 72% مکمل ہے کیونکہ RTA کا مستقبل ڈیجیٹل ادائیگی کا ہدف ہے۔

متحدہ عرب امارات کے واٹر ایوارڈ میں عالمی دلچسپی بڑھ رہی ہے کیونکہ AI مرکز کا مرحلہ لیتا ہے۔