سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی
سری لنکا نے 181 رنز کا ہدف محض 18 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا
سری لنکا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 30 ویں میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
یہ شاندار فتح سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہوئی جہاں ٹاس جیت کر سری لنکا نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 181 رنز بنائے، جس میں ٹریوس ہیڈ نے 56 اور مچل مارش نے 54 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے 2 اور دوشن ہمانتھا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا نے 181 رنز کا ہدف محض 18 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سب سے نمایاں بلے باز نسانکا رہے، جنہوں نے ناقابل شکست 100 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ کوشل مینڈس نے بھی 38 گیندوں پر 52 رنز اسکور کر کے ٹیم کو جیت دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس فتح کے ساتھ سری لنکا نے گروپ بی میں اپنی پوزیشن مضبوط کر دی اور ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں قدم جما لیا، جس سے ٹیم اور شائقین دونوں کے جوش و خروش میں اضافہ ہو گیا۔
