عظمت اللہ کی آل راؤنڈ کارکردگی، افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی فتح

عظمت اللہ کی آل راؤنڈ کارکردگی، افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی فتح

دہلی میں کھیلے گئے اس میچ میں پچ سست اور مشکل رہی جس کے باعث ہدف کا تعاقب آسان نہ تھا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت افغانستان نے پہلی فتح کا ذائقہ چکھ لیا ہے۔

افغانستان نے ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 162 رنز بنائے، جس میں ابراہیم زدران کے 53 اور عمرزئی کے ناقابل شکست 40 رنز نمایاں رہے، جبکہ امارات کے جنید صدیق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان کیلیے بری خبر، ٹیم ورلڈ کپ میں فاسٹ باؤلر سے محروم ہوگئی

جواب میں یو اے ای کی ٹیم 9 وکٹوں پر 160 رنز بنا سکی، جہاں صہیب مقصود 68 اور شرَفو 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ عمرزئی نے 15 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

دہلی میں کھیلے گئے اس میچ میں پچ سست اور مشکل رہی جس کے باعث ہدف کا تعاقب آسان نہ تھا۔ آخری اوور میں عمرزئی نے مسلسل 6، 4 اور 4 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے ہیرو قرار پائے۔

Related posts

سوشل میڈیا صارفین کی رمضان ڈراموں پر شدید تنقید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سینیئر کھلاڑیوں کی اسکواڈ سے چھٹی ہونے کا امکان

راشد خان کا بڑا اعزاز، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے