ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سینیئر کھلاڑیوں کی اسکواڈ سے چھٹی ہونے کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سینیئر کھلاڑیوں کی اسکواڈ سے چھٹی ہونے کا امکان

آئندہ میچ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی تجویز زیر غور

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ بھارت کے خلاف شکست کے بعد مایوس ہے اور سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ میچ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، روایت برقرار، بھارت نے ایک بار پھر بڑے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

اطلاعات کے مطابق سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرنتھ کو موقع دینے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ ٹیم کمبی نیشن کو بہتر بنایا جا سکے۔

پاکستان کا آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف ہوگا اور سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کیلئے اس میچ میں کامیابی ضروری سمجھی جا رہی ہے، جبکہ بارش کی صورت میں بھی پاکستان کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات موجود بتائے جا رہے ہیں۔

Related posts

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا

سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ ریکارڈ