سونا مسلسل مہنگا ہونے کے بعد آج کئی ہزار روپے سستا ہوگیا

سونا مسلسل مہنگا ہونے کے بعد آج کئی ہزار روپے سستا ہوگیا

10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 743 روپے کمی

کراچی: ملکی صرافہ بازاروں میں مسلسل اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کی کمی کے بعد سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 743 روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی، جہاں سونا 33 ڈالر سستا ہو کر 5010 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

علاوہ ازیں چاندی کی قیمت میں بھی واضح کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 55 روپے کی کمی سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 8164 روپے پر آ گئی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے ڈنمارک کے وزیر اعظم کو دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی۔

EAD: ابوظہبی موسمیاتی موافقت کو بڑھانے، قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے جدید حل تیار کرتا رہتا ہے

UAE نے 2025 میں مضبوط AML/CFT/CPF کارکردگی ریکارڈ کی۔