نیتن یاہو کا ایران کا جوہری و میزائل پروگرام محدود کرنے کا مطالبہ
ایران کے جوہری ڈھانچے کا مکمل خاتمہ خطے کے امن کیلئے ناگزیر ہے، اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران اور امریکا مذاکرات کے تناظر میں اپنے مطالبات سامنے رکھ دئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران میں یورینیم افزودگی کی صلاحیت مکمل طور پر ختم کی جانی چاہیے اور اس کے متعلق تمام آلات و بنیادی ڈھانچے کا خاتمہ ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کا مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی اقدامات پر اظہارِ تشویش
انہوں نے کہا کہ یہ مؤقف وہ پہلے بھی امریکا کے صدر کو واضح کرچکے ہیں کہ ایران کے جوہری ڈھانچے کا مکمل خاتمہ خطے کے امن کیلئے ناگزیر ہے، جبکہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حد تین سو کلومیٹر تک محدود کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں اور غزہ میں موجود تقریباً پانچ سو کلومیٹر طویل سرنگوں کو اب تک مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جاسکا، جو سکیورٹی کیلئے بڑا چیلنج ہیں۔