جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر، اسٹیو اسمتھ متبادل شامل
ٹیم میڈیکل اسٹاف کی کوششوں کے باوجود ہیزل ووڈ مکمل فٹنس حاصل نہ کرسکے
آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جوش ہیزل ووڈ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ کی بطور متبادل شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، روایت برقرار، بھارت نے ایک بار پھر بڑے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی
اطلاعات کے مطابق ٹیم میڈیکل اسٹاف کی کوششوں کے باوجود ہیزل ووڈ مکمل فٹنس حاصل نہ کرسکے جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم ہوگئے، جبکہ قوانین کے مطابق کھلاڑی کی تبدیلی کیلئے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی باقاعدہ منظوری لازمی ہوتی ہے۔
یہ تبدیلی آسٹریلیا کی ٹیم کے اسکواڈ میں اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اسمتھ کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔