گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 3 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا

گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 3 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کی پالیسیوں سے ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کرایوں میں 3 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹرانسپورٹر رہنما ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے وفاقی حکومت نے ٹرانسپورٹرز اور عوام دونوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث فوری طور پر 3 فیصد کرایہ بڑھایا جا رہا ہے، کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر پاکستانی متاثر ہوتا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کی پالیسیوں سے ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہی پالیسیوں کے خلاف ماضی میں ملک گیر ہڑتال بھی کی گئی تھی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ٹرانسپورٹرز سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو دوبارہ ملک گیر پرامن ہڑتال کی جائے گی، اور اس سے ہونے والے تمام نقصانات کی ذمہ داری وفاقی اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔

Related posts

محمد بن راشد نے 50 لاکھ بچوں کو بھوک سے بچانے کا عہد کیا – UAE

گروپ اے، سی اور ڈی سے سپر ایٹ ٹیمیں کنفرم، گروپ بی کا فیصلہ آج متوقع

بیونسے کے انسٹاگرام فالوورز میں بڑی کمی ہوگئی