پاک بھارت ٹاکرا؛ کولمبو کا موسم کیسا رہے گا، بارش کے کتنے امکانات ہیں؟

پاک بھارت ٹاکرا؛ کولمبو کا موسم کیسا رہے گا، بارش کے کتنے امکانات ہیں؟

کولمبو میں آج بادلوں کا راج، ہلکی بارش کی پیشگوئی

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں آج موسم ابر آلود ہے، جہاں سورج بادلوں کے پیچھے چھپ گیا اور شہر میں بادلوں کے ڈیرے دکھائی دے رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسمی رپورٹ کے مطابق شہر میں آج ہلکی بارش اور وقفے وقفے سے بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر بادل چھائے رہیں گے جبکہ بارش کے باعث موسم میں ٹھنڈک محسوس کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سب سے بڑے مقابلے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

عالمی یوم ماحولیات: متحدہ عرب امارات ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پائیداری میں اپنی قیادت کو تقویت دیتا ہے

شوروق کلبا کے حساس قدرتی ماحول میں ترقی کی نئی تعریف کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے ڈنمارک کے وزیر اعظم کو دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی۔