ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ سی کے اہم میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے زیر کر کے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
ایڈن گاڑدن میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن مقررہ اوورز کے اختتام سے قبل 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ رچی برینگٹن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مائیکل جونز نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ جوفرا آرچر اور لیام ڈاؤسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں اور اسکاٹ لینڈ کو بڑا اسکور بنانے سے روکے رکھا۔
153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز نے سنبھل کر آغاز کیا اور 19ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور مکمل کرلیا۔ ٹام بینٹن نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، جبکہ جیکب بیتھل کے 32 رنز بھی فتح میں اہم ثابت ہوئے۔
