محسن نقوی کی پاک بھارت میچ میں شرکت کا امکان
پاک بھارت میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے علیحدہ ٹریننگ سیشن شیڈول
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اتوار کے روز ہونے والے پاک بھارت میچ میں شرکت کے لیے کولمبو روانہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) محسن نقوی کے کولمبو جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں وہ قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کی بھی کولمبو آمد متوقع ہے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے اراکین بھی پاک بھارت میچ کے موقع پر موجود ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی کی قیادت؛ آئی سی سی کو جھکنا پڑگیا، پاکستان اور بنگلادیش کا موقف تسلیم
ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے جس کے باعث شائقینِ کرکٹ میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
پاک بھارت میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے علیحدہ ٹریننگ سیشن شیڈول
اہم مقابلے سے قبل دونوں ٹیموں کے ٹریننگ سیشن اور پری میچ پریس کانفرنسز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس آج دوپہر 1:45 پر ہوگی جبکہ ٹیم کا ٹریننگ سیشن دو بجے شیڈول ہے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم شام 6 بجے پریکٹس سیشن کرے گی۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی تیاریوں پر شائقینِ کرکٹ کی گہری نظر ہے اور مقابلے کے حوالے سے جوش و خروش عروج پر ہے۔