نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر کل سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر کل سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے

تمام میچز ٹیپ میڈ لائیو اسٹریم کیے جائیں گے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کا آغاز 14 فروری بروز ہفتہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، جہاں 10 ریجنل ٹیمیں ٹائٹل اور مین ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل آئیں گی۔

یہ ٹورنامنٹ 14 سے 24 فروری تک جاری رہے گا، جس میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی سرفہرست ٹیم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

گروپ بندی

پول اے:

کراچی بلوز، کوئٹہ، لاڑکانہ، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر

پول بی:

فاٹا، راولپنڈی، حیدرآباد، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور

میچ شیڈول اور ٹائمنگ

ٹورنامنٹ میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر 21 میچز شائقین کو دیکھنے کو ملیں گے۔ تمام میچز ٹیپ میڈ لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔

رمضان سے قبل: میچز شام 4 بجے اور رات 8:30 بجے شروع ہوں گے جبکہ رمضان کے دوران: مقابلے شام 7 بجے اور رات 11:15 بجے کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 24 فروری کو شام 7 بجے ہوگا، جہاں دونوں گروپس کی ٹاپ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

Related posts

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا منفی پروپیگنڈے پر ردعمل

15 فروری کو پاک بھارت ٹاکرے پر عاقب جاوید کا بڑا بیان سامنے آ گیا

جعلی ڈگریوں کا اثر یا سفارتی ناکامی؟ بھارتی طلبہ کا بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا خواب بن گیا