ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ٹرمینلز چارجز میں اضافے کے باعث کیا گیا، اوگرا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت قیمتوں میں 0.59 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہ، جس کے بعد نئی قیمت 11.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن کے سسٹم پر بھی ایل این جی 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے اور نئی قیمت 10.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ٹرمینلز چارجز میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فروری کے مہینے سے ہوگا۔

Related posts

ساقر غوباش اور جرمن رکن پارلیمان نے علاقائی کشیدگی اور سلامتی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملکی درآمدات بند؛ سونا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

دبئی آر ٹی اے نے ہیسا اسٹریٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کھول دیا، سفر کے وقت کو چار منٹ تک کم کر دیا۔