ٹی20 ورلڈکپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ،زمبابوے کے ہاتھوں آسٹریلیا کوشکست

ٹی20 ورلڈکپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ،زمبابوے کے ہاتھوں آسٹریلیا کوشکست

آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

ٹی 20ورلڈکپ کے انیسویں میچ میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ایونٹ میں بڑا اپ سیٹ کر دیا۔  آسٹریلوی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

  کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز اسکور کیے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح زمبابوے نے 23 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

 زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے، برین بینیٹ نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے 35، 35 رنز اسکور کیے۔ سکندر رضا نے بھی 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رنشا کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زمبابوے کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی، رنشا نے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ گلین میکسویل نے 31 رنز اسکور کیے۔ 

Related posts

ہانیہ عامر کی آنکھوں میں آنسو؛ وجہ جان کر مداح بھی جذباتی

بنگلادیش کے انتخابات میں دوہری پولنگ کی کیا وجہ تھی؟

سونے اور چاندی کی قیمت گھٹ گئی