ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص انتظامات کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھارت میں طوفان کھڑا ہو گیا
سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو صحت کے لیے خطرناک قرار دیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں ہی بھارت میں انتظامی بدنظمی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے شائقین کے درمیان غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارون جیٹلی اسٹیڈیم کے عملے نے بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس کو گلاس سے واپس بوتلوں میں منتقل کیا، جس کے بارے میں صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ مشروبات اگلے میچ میں دوبارہ فروخت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو صحت کے لیے خطرناک قرار دیا اور بھارتی اسٹیڈیم حکام اور بی سی سی آئی پر شدید تنقید کی، کیونکہ حفظان صحت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔
BEWARE ⚠️ The leftovers of soft drink #ThumbsUp in paper-cups are being poured into large pet bottles and sold later. This video is recorded from Arun Jaitley Stadium, Delhi! pic.twitter.com/ET0cqWPOIk
— Deepu (@deepu_drops) February 11, 2026
اب تک نہ تو اسٹیڈیم حکام، نہ ڈی ڈی سی اے اور نہ ہی مشروب ساز کمپنی کی طرف سے کوئی باضابطہ وضاحت آئی ہے، جس سے معاملے کی حقیقت واضح نہیں ہو سکی۔
آن لائن کمیونٹی اور کرکٹ شائقین نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی معیار کے حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کرے، تاکہ کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
یہ واقعہ بھارت کی ناقص انتظامیہ اور عالمی کرکٹ میں معیار کی کمی کے حوالے سے ایک بار پھر تنازعہ پیدا کر گیا ہے، اور شائقین اسے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا سبب قرار دے رہے ہیں۔
