اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار، آئی سی سی نے طلب کرلیا

اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار، آئی سی سی نے طلب کرلیا

امریکا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عثمان طارق نے 27 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھیں

امریکا کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی اک مظاہرہ کرنے والے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کو آئی سی سی نے طلب کرلیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اور امریکا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران میچ ریفری کی جانب سے عثمان طارق کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں ٹیسٹنگ کے لیے طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عثمان طارق نے 27 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آئی سی سی نے عثمان طارق کے باؤلنگ ایکشن کی جانچ کے لیے انہیں 12 فروری 2026 کو سینٹر آف ایکسیلینس، دبئی میں طلب کر لیا ہے۔

جانچ کے دوران عثمان طارق کے باؤلنگ ایکشن کو مختلف تکنیکی پیمانوں پر تفصیلی طور پر پرکھا جائے گا۔

آئی سی سی کی میڈیکل ٹیم ان کے دونوں کہنیوں پر لگے بینڈز کا بھی معائنہ کرے گی تاکہ کسی قسم کی ہٹ دھرمی یا غیر قانونی مدد کی جانچ کی جا سکے۔

آئی سی سی کی جانچ مکمل ہونے اور کلیئر قرار پانے کی صورت میں عثمان طارق بھارت کے خلاف آئندہ میچ کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔