ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں پیشرفت؛ عدالت سے بڑی خبر آگئی

ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں پیشرفت؛ عدالت سے بڑی خبر آگئی

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کے موبائل فون کا فرانزک کروانے کی درخواست منظور

سیشن کورٹ لاہور نے جوا ایپ پروموشن کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کے موبائل فون کا فرانزک کروانے کی تفتیشی ادارے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر عروب جتوئی اپنے وکیل عثمان اور آفتاب ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات کے لیے ملزمہ کا موبائل فون فرانزک کروانا ضروری ہے، لہٰذا عدالت فرانزک کے لیے مہلت فراہم کرے۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے موبائل فرانزک کی اجازت دے دی۔

ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ موبائل فرانزک رپورٹ ایک یا دو ہفتوں میں موصول نہیں ہوتی، اس لیے رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کردی اور ملزمہ کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اب عبوری ضمانت کے دوران حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔