سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا

عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا،

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے تک پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر بڑھ کر 5058 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 120 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 8735 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

نیپرا عوام دشمنی پر اتر آئی؛ صنعتی بجلی سستی، گھریلو صارفین پر بوجھ ڈال دیا گیا

پی ایس ایل 11؛ سیالکوٹ اسٹالینز نے کھلاڑیوں کی خریداری مکمل کرلی

سعودی لیگ میں رونالڈو کی ہڑتال کامیاب، النصر کو جھکنا پڑ گیا