جنوری میں ترسیلات زر 3.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

جنوری میں ترسیلات زر 3.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ترسیلات زر 15.4 فیصد اضافے کے ساتھ 23.2 ارب ڈالر رہی ہیں

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 15.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ترسیلات زر 15.4 فیصد اضافے کے ساتھ 23.2 ارب ڈالر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: نومبر میں پاکستان کی ترسیلات زر 3.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ترسیلات زر 23.2 ارب ڈالر رہیں، جبکہ جولائی تا جنوری اس میں مجموعی طور پر 11.3 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر 20.9 ارب ڈالر تھیں۔

جنوری میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جو 73 کروڑ 96 لاکھ ڈالر رہیں۔

متحدہ عرب امارات سے 69 کروڑ 42 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 57 کروڑ 21 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 29 کروڑ 47 لاکھ ڈالر پاکستان آئے۔

Related posts

ہزاروں ڈرونز کا کمال؛ برج خلیفہ کے سامنے مائیکل جیکسن کی شبیہ روشن

متحدہ عرب امارات کے نجی شعبے کے لیے عید الاضحیٰ کی تعطیلات 2026 کا اعلان کر دیا گیا۔

UAE MOHRE کا نیا اصول: پرائیویٹ سیکٹر کی تنخواہیں یکم جون سے ہر مہینے کی یکم تاریخ کو ادا کی جانی چاہئیں