پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کی کٹ منظرِعام پر آگئی
کٹ میں گہرے رنگ اور مضبوط ڈیزائن کو نمایاں رکھا گیا ہے جسے شائقین نے ایک جارحانہ اور پروفیشنل انداز قرار دیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگز مین نے اپنی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں ہیں۔
کٹ میں گہرے رنگ اور مضبوط ڈیزائن کو نمایاں رکھا گیا ہے جسے شائقین نے ایک جارحانہ اور پروفیشنل انداز قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد نے کٹ کے معیار کو بھی سراہا۔
Different threads. Same fierceness. ️
Crafted for battles away from home, this jersey stands for resilience, fearlessness, and the will to conquer anywhere the game takes us.
Presenting the !… pic.twitter.com/rWvX9dfL44
— HHKingsmen (@HHKingsmen) February 9, 2026
یہ کٹ ٹیم کے پہلے متعارف کرائے گئے ہوم ڈیزائن کے بعد سامنے آئی ہے جس کے بعد دونوں ڈیزائن مل کر فرنچائز کی واضح اور منفرد شناخت کو ظاہر کرتے ہیں۔
پی ایس ایل 11 سے قبل حیدرآباد کنگز مین انتظامی سطح پر بھی خاصی سرگرم دکھائی دیتی ہے۔ حال ہی میں فرنچائز نے عالمی اسپورٹس ویئر برانڈ نیو بیلنس کو اپنی کٹ کا آفیشل اسپانسر مقرر کیا جس کے بعد یہ لیگ کی چند منتخب ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے۔
7 فروری کو سندھ کے نیاز اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب کے دوران ٹیم کا مکمل نام اور لوگو بھی پیش کیا گیا تھا جس پر شائقین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں تاہم اس سے حیدرآباد کی پی ایس ایل میں باضابطہ شمولیت واضح ہوگئی۔
کرکٹ کے میدان میں بھی ٹیم کے فیصلے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ آسٹریلوی بیٹر مارنس لیبوشین کی براہِ راست شمولیت نے شائقین کو حیران کیا جب کہ صائم ایوب کی 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں شمولیت کو مثبت پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ مقامی کھلاڑی معاذ صداقت، عثمان خان اور عاکف جاوید کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔