ڈکی بھائی، اہلیہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد – بول نیوز

جوا پروموشن کیس: ڈکی بھائی، اہلیہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کرلیا

لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف “ڈکی بھائی“، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان کے خلاف جوئے کی پرموشن کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

ڈکی بھائی کے خلاف جوا پروموشن کیس کی سماعت ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت میں پیش ہونے پر ڈکی بھائی اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، جس کے بعد عدالت نے ڈکی بھائی انکی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

بعدازاں جوڈیشنل مجسٹریٹ نعیم ووٹو نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کرلیا، این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے