ہانیہ عامر کا نکاح کب اور کس وقت ہوگا؟ اداکارہ نے بتادیا

ہانیہ عامر کا نکاح کب اور کس وقت ہوگا؟ اداکارہ نے بتادیا

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا  نکاح رمضان کے دوران ہوگا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے نکاح سے متعلق ایک حالیہ کمنٹ نے سوشل میڈیا پر دوبارہ انکی شادی کی افواہوں کو جنم دے دیا ہے جس پر حیران و پریشان ہیں اور بحث جاری ہے۔

حالیہ وائرل پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا  نکاح رمضان کے دوران ہوگا، صارفین نے اس پوسٹ پر مختلف سوالات کیے، جن میں سے ایک صارف نے پوچھا کہ “نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطاری کے بعد؟” جس پر اداکارہ نے مختصر جواب دیا کہ “دوپہر جمعہ!”

یہ افواہیں اس وقت زور پکڑیں جب نامور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی اپنی سابقہ منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد ہانیہ عامر اور عاصم کے دوبارہ ایک ہونے کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

سوشل میڈیا صارفین اب بھی اس خبر پر اپنی رائے دے رہے ہیں اور یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رمضان میں ہونے والا یہ نکاح کس طرح مداحوں کے لیے خوشی کا موقع بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور سجل علی کی شادیوں سے متعلق دعوے، حقیقت یا محض گپ شپ؟

Related posts

شادی شوٹ میں حد پار؟ وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا – بول نیوز

لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 53 افراد ہلاک – بول نیوز

گلوبل ولیج 30 سیزن میں رمضان کے لئے خاندانوں کو اکٹھا کرتا ہے