ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا

جارج میونسی 84 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ برانڈن نے 41 اور مائیکل جونز نے 37 رنز کی بہترین اننگز تراشی

اسکاٹ لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میں میچ میں اٹلی کو 73 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور اس طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 200 سے زیادہ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

اسکاٹ لینڈ اور اٹلی کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں اٹلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے نہ کھیلنے سے متعلق واضح موقف اختیار کیا، وزیراعظم

اٹلی کی جانب سے د گئی اس دعوت کا اسکاٹ لینڈ نے خوب فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز اسکور کئے۔ جواب میں اٹلی کی ٹیم 16.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر مکمل آؤٹ ہوگئی۔

اس طرح اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دینے میں کامیابی حاصل کی اور ایک ریکارڈ قائم کیا۔

اسکاٹش ٹیم کی جانب سے جارج میونسی 84 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ برانڈن نے 41 اور مائیکل جونز نے 37 رنز کی بہترین اننگز تراشی۔

اٹلی کی جانب سے بین منانتی نے 52 رنز کی تیز اننگز کھیلی، جبکہ ہیری منانتی 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، علی حسن، گرانٹ اسٹیووارٹ، تھامس ڈریکا اور جے جے اسمٹس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

شادی شوٹ میں حد پار؟ وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا – بول نیوز

لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 53 افراد ہلاک – بول نیوز

گلوبل ولیج 30 سیزن میں رمضان کے لئے خاندانوں کو اکٹھا کرتا ہے