موڈیز نے پاکستان کے بینکاری شعبے کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کردیا – بول نیوز

موڈیز نے پاکستان کے بینکاری شعبے کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کردیا

موڈیز کے مطابق ملکی معیشت میں بتدریج بہتری آرہی ہے

کراچی: کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کے بینکاری شعبے کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کردیا ہے۔

موڈیز کے مطابق ملکی معیشت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، مگر رفتار سست ہے، آئندہ 12 سے 18 ماہ میں پاکستانی بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ بلند شرحِ سود اور کریڈٹ رسک بدستور چیلنج ہیں جبکہ حکومتی مالی گنجائش محدود ہونے سے بینکاری شعبے پر دباؤ برقرار ہے۔

موڈیز نے 2026 میں پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی اور بتایا کہ بیرونی فنانسنگ، مہنگائی اور پالیسی عملدرآمد سے متعلق خدشات برقرار ہیں، معاشی استحکام کے اقدامات آؤٹ لک کو سہارا دے رہے ہیں۔

Related posts

امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی سرپلس پارٹنر بن گیا

موٹر سائیکلوں کی فروخت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

میں جس ٹیم کی حمایت کرتا ہوں، وہ ہار جاتی ہے! حمزہ سہیل نے مداحوں کو ہنسادیا