گرین پاکستان انیشیٹو کی رہنمائی میں ڈے زی پرائیویٹ لمیٹڈ کی شاندار کارکردگی

گرین پاکستان انیشیٹو کی رہنمائی میں ڈے زی پرائیویٹ لمیٹڈ کی شاندار کارکردگی

ڈے زی پرائیویٹ لمیٹڈ کی زرعی و لائیو اسٹاک میں نمایاں پیش رفت

گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) کی مؤثر حکمت عملی سے زرعی و لائیو اسٹاک شعبہ جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار خوشحالی کی جانب گامزن ہے، ڈے زی نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے 3 ہزار ایکڑ بنجر اور صحرائی زمین کو قابلِ کاشت بنایا۔ 

 روڈز گراس اور الفالفہ جیسا قابلِ برآمدچارہ بھی جدید سینٹرل پیوٹ نظام کے تحت کاشت کیا جارہا ہے جبکہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں بھی اعلیٰ امریکی نسلوں کے جانور وں کی جدید سائنسی افزائش طریقوں سے کی جا رہی ہے۔

جی پی آئی کے جدید اقدامات زرعی و لائیو اسٹاک شعبے میں دیرپا استحکام اور پیش رفت کو یقینی بنا رہے ہیں، “آئی وی ایف” اور “ایمبریو ٹرانسفر” پروگرام زکے ذریعے جانوروں کی بہتر جینیاتی نسلیں حاصل کی جا رہی ہیں۔

جی پی آئی کی نگرانی میں ڈےزی پرائیویٹ لمیٹڈ جدید زراعت اور لائیو اسٹاک ترقی کا نمایاں اور کامیاب ماڈل بن کر سامنے آیا، جی پی آئی کی رہنمائی میں زرعی و لائیو اسٹاک ترقی کا خواب اب جدید ٹیکنالوجی اور عملی پیش رفت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

Related posts

DEWA کو عالمی سطح پر 11 بہترین طریقوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو پانچ سے سات ستارہ IBPC کی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔