آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دیے، محسن نقوی کو منانے کیلیے لاہور پہنچ گئے
ملاقات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک تھے
کرکٹ کی عالمی سیاست میں ہلچل مچ گئی! آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ پاکستان کے دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو منانے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
قذافی اسٹیڈیم پر ہونے والی ہنگامی ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے سربراہان بھی شریک، جس سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے معاملات میں نیا موڑ آ گیا۔
قذافی اسٹیڈیم پر آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کی آمد کے موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انہیں پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک تھے، جبکہ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر اور پی سی بی کے ایڈوائزر عامر میر اور سی او او سمیرا احمد بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے میچز کے حوالے سے ہنگامی امور اور ممکنہ مذاکرات کے لیے رکھی گئی۔
قبل ازیں، محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے الگ ملاقات بھی کی تھی، جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔