ٹی 20 ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ کے حوالے سے اہم بریک تھرو کا امکان

ٹی 20 ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ کے حوالے سے اہم بریک تھرو کا امکان

ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے اگلے 48 گھنٹوں میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت کے خلاف ورلڈکپ کے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی پاکستان کو رضامند کرنے پر مجبور ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی صدارت میں لاہور پہنچ رہا ہے جبکہ بی سی بی صدر امین الاسلام بلبل بھی لاہور میں موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے متعلق آئی سی سی کو خط لکھ دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر تفصیلی  بات چیت ہوگی، مذاکرات کے بعد آئی سی سی وفد اور بی سی بی صدر آج ہی واپس روانہ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے اگلے 48 گھنٹوں میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔

Related posts

ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا کے ہاتھوں آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست

700 ڈرونز نے پی ایس ایل کی نئی ٹیم کنگز مین ہیوسٹن کا فضا میں لوگو بنا کر حیران کر دیا

آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دیے، محسن نقوی کو منانے کیلیے لاہور پہنچ گئے