ایپسٹین فائلز سے منسلک انکشافات کے دباؤ اور خوف کے باعث مودی کی واضح پسپائی

ایپسٹین فائلز سے منسلک انکشافات کے دباؤ اور خوف کے باعث مودی کی واضح پسپائی

بھارتی خارجہ پالیسی حقیقت پسندی کی بجائے گمراہ کن بیانیے کی اسیر بن چکی ہے

بھارتی اپوزیشن نے بھارت کے حالیہ تجارتی معاہدہ کو ایپسٹین فائلز کے خوف میں امریکا کے سامنے ’سر تسلیم خم‘ قرار دے دیا۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سستا روسی تیل خریدنے پر بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا تھا، امریکی بیانات سے واضح ہے کہ نریندر مودی نے بیرونی دباؤ پر مکمل سر تسلیم خم کر کے روسی تیل کی خریداری میں کمی کی ہے۔

کانگریس نے کہا کہ مودی کے بدترین سرینڈر سے محض وقتی نہیں بلکہ بھارتی معیشت اور سفارت کاری پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہوں گے، ان کا بیرونی دباؤ پر قومی مؤقف سے انحراف ناکام سفارت کاری اور واضح پسپائی ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے تجارتی معاہدہ سے متعلق اعلانات نے بھارت کی کمزور حیثیت کو مکمل طور پر واضح کر دیا۔

ماہرین کے مطابق بھارت کا نام نہاد خودمختاری کا بیانیہ امریکی پابندیوں کے سامنے مکمل طور پر زمین بوس ہوچکا ہے، بھارتی خارجہ پالیسی حقیقت پسندی کی بجائے گمراہ کن بیانیے اور ہندوتوا نظریات کی اسیر بن چکی ہے۔

Related posts

ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا کے ہاتھوں آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست

700 ڈرونز نے پی ایس ایل کی نئی ٹیم کنگز مین ہیوسٹن کا فضا میں لوگو بنا کر حیران کر دیا

آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دیے، محسن نقوی کو منانے کیلیے لاہور پہنچ گئے