یو ایس اے کے سامنے بھارتی بیٹنگ کا دم نکل گیا، ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام

یو ایس اے کے سامنے بھارتی بیٹنگ کا دم نکل گیا، ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام

13 اوورز کے اختتام تک بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 77 رنز بنائے، جو مضبوط بیٹنگ لائن کے لیے بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میچ میں یو ایس اے کی منظم بولنگ کے سامنے بھارتی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوگئی۔

یو ایس اے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا ہی سے درست ثابت ہوا۔ بھارتی ٹاپ آرڈر دباؤ میں آ گیا اور پاور پلے کے دوران ہی چار اہم وکٹیں گر گئیں۔

13 اوورز کے اختتام تک بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 77 رنز بنائے، جو مضبوط بیٹنگ لائن کے لیے بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم ہرارے سے بلاوایو پہنچ گئی

بھارت کی جانب سے ایشان کشن 20 اور تلک ورما 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ابھیشیک شرما اور شیوم دوبے کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ رنکو سنگھ 6 اور ہاردک پانڈیا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یو ایس اے کے بولرز نے عمدہ لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے بھارتی بیٹرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی، جس سے مقابلہ سنسنی خیز صورت اختیار کر گیا ہے۔

Related posts

پی سی بی نے بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کر دیے

ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست

اوباما کی توہین پر سیاسی تنازع، نسل پرستانہ ویڈیو پر ٹرمپ کا معافی سے انکار