سونے نے سر چکرایا، چاندی نے نیند چرائی! قیمت آج کیا رہی؟

سونے نے سر چکرایا، چاندی نے نیند چرائی! قیمت آج کیا رہی؟

سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا کئی سو روپے مہنگا ہوکر نئی سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 11 ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 30 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد دس گرام سونا 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 117 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 967 ڈالر کی تاریخی سطح تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 444 روپے بڑھ کر 8 ہزار 269 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Related posts

اسما عباس نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنی ’بیٹی‘ کیوں بنایا؟

منیب بٹ نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی کس کو قرار دیا؟

معروف برطانوی ریپر نے اسلام قبول کرلیا