ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے کنڈیشن بولنگ کے لیے سازگار ہے
کولمبو؛ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے کنڈیشن بولنگ کے لیے سازگار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی بار سری لنکا میں پچ پر اتنی گھاس دیکھی ہے۔ ہم تین فاسٹ بولرز اور آل راؤنڈرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کل نیدرلینڈ کے خلاف میچ سے ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا
دوسری جانب نیدرلینڈز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک بڑا گیم ہے، ہم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بھارت اور سری لنکا میں کھیل رہے ہیں اور یہاں کی کنڈیشنز سے واقف ہیں۔
