انڈر 19 ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کو شکست؛ بھارت نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
بھارت کی جانب سے ویبھو سوریا ونشی 175 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔
ہرارے: بھارت نے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل میچ بھارت اور انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ہرارے میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے 100 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ٹاس جیت کر بھارت نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا جب کہ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز اسکور کیے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 40.2 اوورز میں 311 رنز آل آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی اننگز
بھارت کی جانب سے ویبھو سوریا ونشی 175 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ کپتان آیوش مہاترے نے 53 رنز کی اننگش کھیلی۔
علاوہ ازیں ابھیگیان کنڈو 40، ویدانت تریویدی 32، ویہان ملہوترا 30، آر ایس امبرش 18 رنز، آرون جارج 9، کھیلان پٹیل 3، ہینیل پٹیل 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کنشک چوہان 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز منٹو نے 3، ایلکس گرین اور سیبسٹیان مورگن نے 2، 2 جب کہ مینی لمسڈین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی اننگز
انگلینڈ کی جانب سے کیلب فیلکونر 115 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ڈاکنز 66، بین مائز 45، کپتان ٹھامس ریو 31، جیمز منٹو 28، جوزف مورس 17، مینی لمسڈن 3، فرحان احمد 1 جب کہ رالفی البرٹ اور سیبسچئن مورگن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے آر ایس امبرش نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ کنشک چوہان اور دیپیش دویندرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آیوش مہاترے اور کھلان پٹیل کے حصے میں 1، 1 وکٹ آئی۔
