عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے، 10 سالہ پارٹنرشپ پر پیشرفت متوقع

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے، 10 سالہ پارٹنرشپ پر پیشرفت متوقع

عالمی بینک فریم ورک کے تحت 2035تک پاکستان کو 20 ارب ڈالرفراہم کرے گا

اسلام آباد: عالمی بینک کے صدر اجے بنگا ایک اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں اور وہ 4 فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران عالمی بینک کے صدر اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر توانائی اور اقتصادی امور سے متعلق حکام شامل ہیں۔

اجے بنگا کے دورہ پاکستان کے دوران معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات اور بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازعے پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی حکام عالمی بینک کے صدر کو ملک میں جاری اور مجوزہ معاشی اصلاحات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت متوقع ہے۔

اس کے علاوہ عالمی بینک اس فریم ورک کے تحت 2035تک پاکستان کو 20 ارب ڈالرفراہم کرے گا، جو مختلف ترقیاتی اور معاشی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

تاہم، یہ دورہ پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی الفرسان ٹیم نے امریکہ کی 250ویں آزادی کی تقریبات میں تاریخی یو ایس ڈیبیو کیا

قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی کا درجہ حرارت پورے متحدہ عرب امارات میں اوسط سے بڑھ جائے گا۔

دبئی کا اپ گریڈڈ Nol سسٹم 72% مکمل ہے کیونکہ RTA کا مستقبل ڈیجیٹل ادائیگی کا ہدف ہے۔