معروف ٹک ٹاک اسٹار نے کروڑوں ڈالرز میں اپنی کمپنی فروخت کردی
خابی لامے نے اپنی کمپنی کو 975 ملین ڈالرز میں فروخت کردیا
بغیر ایک لفظ بولے دنیا بھر کو ہنسانے والے ٹک ٹاک سپر اسٹار خابی لامے نے کاروباری دنیا میں بھی شاندار کامیابی حاصل کرلی ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق سینیگالی نژاد اطالوی سوشل میڈیا اسٹار خابی لامے نے کورونا وبا کے دوران فیکٹری کی نوکری ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا کا رخ کیا، جہاں انہوں نے خاموش مگر بامعنی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔
ان کے منفرد انداز نے شائقین کو لیجنڈ کامیڈین چارلی چپلن کی یاد دلائی، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے خابی لامے کے فالورز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا، اس وقت ٹک ٹاک پر ان کے فالورز کی تعداد 161 ملین جبکہ انسٹاگرام پر 77 ملین سے زائد ہوچکی ہے۔
سوشل میڈیا سے شروع ہونے والا یہ سفر اب عالمی شہرت کے بعد اربوں ڈالر کے کاروبار تک پہنچ چکا ہے۔ خابی لامے نے اپنی کمپنی ’اسٹیپ ڈسٹنکٹیو لمیٹڈ‘ کو تقریباً 975 ملین ڈالرز میں فروخت کردیا ہے۔
یہ کمپنی خابی لامے کے عالمی برانڈ، اشتہاری معاہدوں اور کمرشل سرگرمیوں کا مرکزی پلیٹ فارم تھی، جسے ہانگ کانگ کی پبلک لسٹڈ ہولڈنگ فرم رِچ اسپارکل نے خرید لیا ہے۔
معاہدے کے تحت چین کی لائیو اسٹریمنگ اور ای کامرس کمپنی انہوئی ژیاؤہیانگ نیٹ ورک ٹیکنالوجی آئندہ 36 ماہ تک خابی لامے کے عالمی کمرشل منصوبوں کی خصوصی آپریٹنگ پارٹنر رہے گی۔
Khaby Lame turned silent reactions into a global empire. Now the TikTok king has inked a $900M deal giving a U.S. firm exclusive rights to his brand, with projections topping $4B in annual sales.
More #OnTheGrio: https://t.co/b5hP6CRbvV
— theGrio.com (@theGrio) January 27, 2026
اس سودے کا سب سے دلچسپ اور چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ خابی لامے نے اپنی فیس آئی ڈی، وائس آئی ڈی اور مخصوص اشاروں کے ڈیٹا کو AI ڈیجیٹل ٹوئن بنانے کی اجازت بھی دے دی ہے، جس کے ذریعے مستقبل میں خابی کے اندازِ مزاح کو مختلف زبانوں میں خودکار طور پر تیار کیا جا سکے گا۔
کمپنی کے مطابق خابی لامے کے عالمی مداحوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ 4 ارب ڈالر سے زائد فروخت کی توقع ہے، جس کی توجہ امریکا، مشرقِ وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں پر مرکوز ہوگی۔
