ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

جامعہ کراچی پہنچنے پر اساتذہ، طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کی جامعہ کراچی کا دورہ کیا جہاں  طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

جامعہ کراچی پہنچنے پر اساتذہ، طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ استقبال کیا۔

 خصوصی نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کیخلاف متحد ہو کر مقابلہ کریں گے

مزید پڑھیں: ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل پر بھی نظر ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار کا باعث بنتا ہے، اورپاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ میں اضافہ کرتا ہے۔

خصوصی نشست کے دوران طلباء کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیہ کو ناکام بنائیں گے۔

طلباء نے مزید کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا پر ’’مس  انفارمیشن‘‘ اور ’’ڈس انفارمیشن‘‘ مہمات سے باخبر رہنے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو انتہائی سیر حاصل رہی۔

Related posts

ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

ایشین گیمز؛ پاکستان کی عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

ایران کے پاس صرف 21 سے 22 فیصد میزائل باقی ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ