برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

 برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

اس دورے میں 60 کاروباری اور ثقافتی شخصیات بھی برطانوی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر تین روزہ دورے کے لیے چین پہنچ گئے ہیں، یہ 2018ء کے بعد کسی برطانوی وزیرِاعظم کا پہلا دورہ چین ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر تین روزہ دورے کے لیے چین پہنچ گئے ہیں، یہ 2018ء کے بعد کسی برطانوی وزیرِاعظم کا پہلا دورہ چین ہے۔

مزید پڑھیں: وزن گھٹانے کے نام پر صحت سے کھلواڑ، برطانیہ میں صحت کا نیا بحران سر اٹھانے لگا

دورے کے دوران کیئر اسٹارمر کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے، جو جمعرات کو ہوگی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات، تجارتی مواقع اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

اس دورے میں 60 کاروباری اور ثقافتی شخصیات بھی برطانوی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں، جو تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گی۔

Related posts

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی

شیخ تہنون بن محمد میڈیکل سٹی کی ٹیم نے 60 سالہ مریض کے لیے اعلی درجے کی ملٹی اسٹیج سرجری کی

متحدہ عرب امارات کا موسم: ان علاقوں میں بارش متوقع ہے کیونکہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔