شہرقائد میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی کی شدت 6 تا 7 ڈگری تک محسوس

شہرقائد میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی کی شدت 6 تا 7 ڈگری تک محسوس

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہرقائد میں بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، اور سردی کی شدت  6 تا 7 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

شہر قائد میں آج مطلع مکمل صاف رہےگا، جبکہ پارہ 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے، جبکہ سردی کی شدت 28 جنوری تک برقرار رہے گی۔

Related posts

ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات کا وقت طے؛ دونوں ممالک نے تصدیق کردی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی