شہر قائد سمیت سندھ بھر میں آج سے بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی
شہر قائد سمیت سندھ بھر میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی، جبکہ سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا۔
شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 04 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی سمیت جامشورو، دادو، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ میرپورخاص، عمرکوٹ، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور کے اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔