اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، خیبرپختونخوا سمیت سوات، ہنزہ اور دیگر شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کیوں آتے ہیں؟

Related posts

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی، فی تولہ کیا رہی؟

رجب بٹ کو سلمان خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، 100 انڈی کس 660 پوائنٹس گرگیا