دو ہفتوں میں 15 خواتین اور لڑکیوں کے اغواء کا انکشاف

منڈی بہاوالدین: دو ہفتوں میں 15 خواتین اور لڑکیوں کے اغواء کا انکشاف

پولیس نے ضلع کے 9 تھانوں میں 15 مقدمات درج کیے ہیں، جن میں 60 سے زائد نامعلوم اور نامزد ملزمان شامل ہیں

پنجاب کے ضلع منڈی بہاوالدین میں شہر اور مضافات سے 15 خواتین اور لڑکیوں کو اغوا کرنے کا سنگین انکشاف سامنے آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 15 خواتین اور لڑکیوں کو مختلف طریقوں سے ورغلا کر اغواء کر لیا گیا ہے۔

اغواء شدگان میں کم عمر سے لے کر بالغ خواتین شامل ہیں، جن میں 14 سالہ کشف، 15 سالہ نورین، 17 سالہ ایمان، 20 سالہ سمیرا، 21 سالہ سویرا، 21 سالہ زنیرہ، 21 سالہ عابدہ، 22 سالہ تسکین، 23 سالہ طوبہ، 25 سالہ اقراء، 25 سالہ فاریہ، 25 سالہ کومل، 28 سالہ نصرت اور 35 سالہ غزالہ شامل ہیں۔

پولیس نے ضلع کے 9 تھانوں میں 15 مقدمات درج کیے ہیں، جن میں 60 سے زائد نامعلوم اور نامزد ملزمان شامل ہیں۔

مغویان کے ورثاء کی مدعیت میں مقدمات میں دفعات 496A اور 365B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے تحقیقات تیز کر دی ہیں تاکہ تمام اغواء شدگان کو جلد بازیاب کرایا جا سکے اور ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

Related posts

لائبہ خان کا حسن بکھرتا ’ولیمہ لک‘، مداح دل ہار بیٹھے

شارجہ اکیڈمی برائے فلکیات کے مطابق ، 18 فروری رمضان کا پہلا دن ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر عالمی رہنماؤں اور عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں وفد کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں