انتخابات کی تیاری کیلیے پی ایس بی کا ہاکی کلبوں کی اسکروٹنی کا آغاز

انتخابات کی تیاری کیلیے پی ایس بی کا ہاکی کلبوں کی اسکروٹنی کا آغاز

ترجمان کے مطابق اسکروٹنی کا عمل مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے

اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر کے ہاکی کلبوں کی اسکروٹنی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پی ایس بی کے ترجمان کے مطابق اسکروٹنی کا عمل مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے اور اس میں کسی گروہ یا فرد کی حمایت شامل نہیں۔

ابتدائی جانچ کے دوران 1156 ہاکی کلبز کو رجسٹرڈ پایا گیا، جن میں سے 883 کلبز کو اہل جبکہ 273 کلبز کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک کے 85 اضلاع میں سے 19 اضلاع ایسے ہیں جہاں پانچ سے کم رجسٹرڈ کلبز موجود ہیں، اس لیے وہ اضلاع پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس میں ووٹ دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

پی ایس بی کا کہنا ہے کہ تمام کلبوں کو اعتراض یا اپیل دائر کرنے کا مکمل موقع دیا جائے گا، تاکہ شفافیت اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

اسکروٹنی کا یہ عمل قومی کھیل ہاکی میں نظم و ضبط اور اعتماد کی بحالی کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا آج کا موسم: دبئی اور ابوظہبی میں درجہ حرارت میں معمولی کمی، دھند اور دھول کی پیشن گوئی

عبداللہ بن زاید نے مراکش میں دہشت گردی کی ناکام سازشوں کی مذمت کی، متحدہ عرب امارات کی مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا

شارجہ ہوائی اڈہ موسم گرما کے سفر کے دوران تقریباً 30 لاکھ مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔