نیتن یاہو کی صدرٹرمپ سے ایران پرفوجی حملہ ملتوی کرنے کی اپیل
نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے صدرٹرمپ سے کہا ایران پرفوجی حملہ ملتوی کردیں
امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران کی جوابی کارروائی کے ڈر سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کارروائی ملتوی کرنےکی اپیل کی تھی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے صدرٹرمپ سے کہا ایران پرفوجی حملہ ملتوی کردیں، ان کو خدشہ تھا کہ ایران اسرائیل پرتباہ کن حملہ کرسکتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی میڈیا میں ایران پر امریکی حملے کی بازگشت، یورپی شہریوں کا انخلا
دوسری جانب امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل نے بھی ایران امریکہ کشیدگی پر رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق صدرٹرمپ کومشورہ دیاگیا حملے سے ایرانی حکومت ختم نہیں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق صدرٹرمپ سے کہاگیا ایران پرحملہ ہواتووسیع جنگ شروع ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدرٹرمپ نے ایران پرحملےکاحتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، انہوں نے ابھی صرف تمام فوجی وسائل تیاررکھنےکاحکم دیاہے۔