شہرت نہیں، دولت نہیں! زارا نور عباس کے نزدیک اصل کامیابی کیا ہے؟
زارا نور عباس کا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ماں بننے کے تجربے پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔
زارا نور عباس نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی زندگی کے اس نئے اور اہم مرحلے سے جڑی کیفیات بیان کرتے ہوئے ماں بننے کے سفر کو اپنی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔
اداکارہ کے مطابق ان کے لیے زندگی کی اصل کامیابی نہ شہرت ہے، نہ دولت اور نہ ہی کامیاب کیریئر بلکہ وہ بے خواب راتیں ہیں جو انہوں نے اپنے بچے کے لیے گزاریں۔
اپنے پیغام میں زارا نور عباس نے لکھا کہ ننھے ہاتھوں کو تھامنا، بچوں کی مسکراہٹیں، آنسو اور وہ معصوم گلے لگانا ہی وہ احساسات ہیں جنہوں نے انہیں اندر سے مضبوط اور شفا یافتہ بنایا۔
اداکارہ کا یہ جذباتی پیغام مدرہُڈ کی حقیقی عکاسی کرتا دکھائی دیتا ہے، جسے مداحوں اور والدین نے بے حد سراہا۔
تاہم، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ زارا نور عباس نے پیرنٹنگ کے چیلنجز اور اس سے جڑی خوشیوں کو نہایت سادگی اور خلوص کے ساتھ بیان کیا ہے۔
